پشاور کے علاقے متنی میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 4 جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے نواحی علاقے متنی میں نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی،جس سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق متنی میں نامعلوم مسلح افراد وہاب کے گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی رب امین اور مسعود جبکہ ان کا چچا وہاب موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمی رئیس کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے تھانہ متنی میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔