پشاور، متنی حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار، چالیس دہشتگردوں نے فائرنگ کی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے متنی میں ہونے والے حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی، پولیس کے مطابق تیس سے چالیس دہشت گردوں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ پولیس حکام کے مطابق گذشتہ رات تیس سے چالیس دہشت گردوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔

مقامی افراد مدد کیلئے باہر نکلے تو انہیں بھی گولیوں کا نشانہ بنا دیا گیا۔ فائرنگ سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور قبائلی علاقے سے آئے تھے۔جائے وقوعہ سے چار گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

ابتدائی تحقیق کے مطابق حملہ آوروں نے گاڑیوں کو سیکورٹی فورسز کا قافلہ سمجھ کر گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے متنی اور گرد ونواح میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ متنی میں گذشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں سے چار افراد درہ آدم خیل کے رہائشی اور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔