پشاور : متنی میں آزاد امیدوار کا انتخابی دفتر بارودی مواد سے تباہ

Peshawar

پشاور (جیو ڈیسک)پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر کو بارودی مواد سے تباہ کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق متنی کے علاقہ شیراکیرا میں رات گئے شدت پسندوں نے ایک انتخابی دفتر کو تباہ کردیا۔

بارودی مواد این اے 47 سے آزاد میدوارعابد الرحمن کے انتخابی دفتر کے قریب نصب کیاگیا تھا۔ جو زوردار دھماکہ سے پھٹا۔ دھماکے سے دفتر تباہ ہوگیا۔