پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے تھانا ہشت نگری میں دستی بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کرلیاگیا ہے۔ حملہ میں چار پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تھانا ہشت نگری میں دھماکا دستی بم پھٹنے سے ہوا۔ دستی بم نامعلوم شرپسندوں نے سڑک سے پھینکا۔
جس کے پھٹنے سے چار پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے سے موٹر سایئکل، موٹر کار اور دو جیپوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حملے کا مقدمہ تھانا ہشت نگری میں نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔