اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے بائیس اگست کو گولڈ سمتھ ایجنڈا مسترد کر دیا۔ تحریک انصاف کا 11 مئی کا مینڈیٹ جعلی تھا۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کے دوران تحریک انصاف کی ناکامی اس بات کا ثبوت ہے۔
این اے ون کے پچاسی ہزار ووٹوں نے ثابت کر دیا کہ گیارہ مئی کا مینڈیٹ جعلی تھا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب تحریک انصاف کا سونامی قصہ پارینہ بن جائے گا۔