پشاور کے تھانہ گلبہار پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے تھانہ گلبہار پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ پولیس نے درجنوں مشتبہ افراد کی گرفتاری کا بھی دعوی کیا ہے۔پولیس کے مطابق بم حملے کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز تھانہ گلبہار پر دستی بم حملے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوئے تھے۔

تحقیقاتی افسران کے مطابق دستی بم دو موٹر سائیکل سواروں نے پھینکا اور فرا رہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد سے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کی گرفتاری کا بھی دعوی کیا ہے۔ جبکہ تھانہ گلبہار میں پولیس نفری بھی بڑھادی گئی ہے۔