پشاور: تین پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے پشتَ خَرَہ میں افطاری کے وقت نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر ، کمشنر پشاور منیر اعظم، چیف کیپٹل پولیس اعجاز خان اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہدا کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس فورس پر فخر ہے اور وہ پورے ملک کے لیے رول ماڈل کا کردار ادا کر رہی ہے۔