پشاور: زہریلا کھانا کھانے سے میاں ، بیوی اور انکے 3 بچوں کی حالت خراب

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک) پشاور میں زہریلا کھانا کھانے سے میاں بیوی اور ان کے تین بچوں کی حالت غیر ہوگئی، واقعہ نواحی علاقے میاں گجر میں پیش آیا۔ متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

زہریلا کھانے کھانے سے متاثرہ بچوں کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔