پشاور: ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو قتل کر دیا گیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ پجگی روڈ پر ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پجگی روڈ پر شمع سینما کے قریب ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر عبدالستار پر فائرنگ ہوئی۔ جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔

مقتول کی لاش لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ موٹرسائیکل سواروں نے کی، جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے قریبی علاقوں میں ناکہ بندیاں سخت کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔