مصطفی آباد کی خبریں 23/12/2014

سانحہ پشاور جیسی درندگی کی مثال دنیا میں نہیںملتی ملک کے اندر تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر دہشت گردی کے خلاف

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سانحہ پشاور جیسی درندگی کی مثال دنیا میں نہیںملتی ملک کے اندر تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر دہشت گردی کے خلاف اعلان جہاد کرنا ہو گا اورہر پاکستانی سکیورٹی اداروں اور فوج کا دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی جنگ میں ساتھ دیں تاکہ ملک میں امن قائم ہو،ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے قاتل پوری قوم کے قاتل ہیں انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔ دشمن جہاں کہیں بھی جاکر چھپ جائیں انہیں معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کو ڈھونڈ ڈھونڈ کو ماریں گے ،خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت اپنی صفوں میں اتحاد ویگانگت پیدا کرنے کا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہ صرف جاری رہے گی بلکہ قوم کی سپورٹ سے اس جنگ میں فتح ہماری ہی ہو گی۔ دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں درندگی او بربریت کی انتہا کی ہے۔معصوم بچوں اور اساتذہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانی دی ہے۔ قوم ان کی اس قربانی کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرائیوٹ سکولوں کی طرف س دسمبر کی چھٹیاں کرنے سے انکار، شدید سردی میں بچوںکو سخت مشکلات کا سامنا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پرائیوٹ سکولوں کی طرف س دسمبر کی چھٹیاں کرنے سے انکار، شدید سردی میں بچوںکو سخت مشکلات کا سامنا،وزیراعلی پنجاب و سیکرٹری تعلیم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کے تمام سکولوں میں ماہ دسمبرکی چھٹیاں ہو چکی ہے لیکن ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پرائیویٹ سکول مالکان کی طرف سے مقابلے کی دوڑ میں آگے نکلنے کی جستجو میں تا حال بچوں کو چھٹیاں نہیں دی جا رہی، اور حکومتی احکامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے،ڈی سی او قصور بھی حکومتی احکامات پر عمل در آمد کروانے میں کوئی دلچسپی نہیںرکھتے جس کی وجہ سے والدین پرائیویٹ سکول مالکان کے رحم و کرم پر اپنے بچوں کوشدید سردی میں بھی سکول بھیجنے پر مجبور ہیں، والدین کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب و سیکرٹری تعلیم سے فوری نوٹس لیتے ہوئے چھٹیاں نہ کرنے والے سکول مالکان اور حکومتی احکامات پر نظریں چھرانے والے نا اہل افسران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہین سائنس اکیڈمی میں سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے قرآن خوانی کی گئی اورانکے درجات کی بلندی اور لواحقین
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)شاہین سائنس اکیڈمی میں سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے قرآن خوانی کی گئی اورانکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم محمد افضل شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو شہید کرنے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں۔ اسلام تو غیر مسلموں کے بچوں کے قتل کی بھی اجازت نہیں دیتا۔یہ حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے اور اندھیروں میں دھکیلنے کی گہری سازش ہے۔ عالمی طاقتیں اپنے مکروہ عزائم کی خاطر انسانیت کے دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ پوری پاکستان قوم انسانیت کے قاتلوں کے خلاف متحد ہے ۔حکومت پاکستان کو ان دہشت گردوں کے خلاف جلد از جلد آ ہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہئے۔ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ ان سخت حالات میں طلبہ و طالبات اپنی تمام توجہ اپنی تعلیم پر مرکوز کر کے پاکستان کو اقوام عالم میں ایک باوقار مقام دلائیں۔

SALEEM

SALEEM