سانحہ پشاور میں شہید ہونے بچے پوری قوم کے بچے او ملک کا قیمتی سرمایہ تھے

Peshawar tragedy

Peshawar tragedy

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سانحہ پشاور میں شہید ہونے بچے پوری قوم کے بچے او ملک کا قیمتی سرمایہ تھے ،ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور جلد دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے مرکزی رہنماء چوہدری عتیق الرحمان برسالوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں جس طرح نہتے سکول طلبہ پر وحشیانہ طریقے سے وار کیا۔

ایسی بربریت کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی ،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،کشمیری قوم اس مشکل گھڑی میں پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ،حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ،اس وقت ضرورت ہے کہ سیاسی قیادت چھوٹے چھوٹے اختلافات بھلا کراوریک جان ہو کر دہشت گردون کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے ہم زندہ اور پائندہ قوم ہیں اور جھکنے ،بکنے والے نہیں اس موقعہ پر انہوں نے شہید ہونے بچوں کے والدین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔