کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور نے قوم کو متحد کردیا ہے، پوری قوم اب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف دیکھ رہی ہے۔
لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ جنرل راحیل شریف شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ہر فقہ اور ہر مسلک کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کی عبادت گاہیں بھی محفوظ ہوں، آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ پنجاب میں متحدہ کے رہنماؤں کے قاتلوں کو بھی گرفتار کرائیں۔