پشاور سانحہ پر ملکہ برطانیہ کا صدر ممنوں حسین سے تعزیت

Elizabeth

Elizabeth

اسلام آباد (جیوڈیسک) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کا صدر ممنون حسین کے نام تعزیتی پیغام، ملکہ نے پشاور سانحے پر گہر ے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

ملکہ برطانیہ نے اپنی اور ڈیوک آف ایڈنبرگ کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں پشاور کے المناک سانحے کے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں اپنی اور برطانوی عوام کی جانب سے پشاور اسکول میں معصوم جانوں کے نقصان اور ہلاکتوں پر صدر اور پاکستانی عوام سے تعزیت کی۔

ملکہ برطانیہ کے علاوہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ اور وزیر داخلہ تھریسا مئے نے دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔