کوہاٹ (جیوڈیسک) سانحہ تفتان میں جاں بحق تین افراد کو کوئٹہ کے ہزارہ ٹائون قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ سانحے میں جاں بحق دیگر 21 زائرین کی میتیں ان کے آبائی علاقہ کوہاٹ پہنچا دی گئیں۔ تفتان کے دو ہوٹلوں پر خودکُش حملوں میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوئے تھے۔
جاں بحق تین افراد محمد رضا، چمن علی اور عبدالمجید کا تعلق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹائون سے تھا، ان تینوں افراد کو ہزارہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
دیگر 21 زائرین کی میتیں کوئٹہ سےسی 130 طیارےکے ذریعے پشاور اور وہاں ایمبولینسوں سے کوہاٹ کے نواحی علاقے چکرکوٹ سخت سیکورٹی میں منتقل کی گئیں۔ جاں بحق افراد کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کی جائے گی۔