پشاور میں دو روزہ عید گالا شروع ہو گیا

Eid Gala

Eid Gala

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں دو روزہ عید گالا شروع ہو گیا۔ عید گالا میں فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل موہ لئے۔نشترہال پشاور میں منعقدہ عید گالا کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف کلچر خیبر پختونخوا نے کیا۔

عید گالا میں مقامی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس سے محفل کو چار چاند لگا دیئے جبکہ ہال میں موجود شرکا رقص پر مجبور ہوگئے۔