پشاور میں دو سو گرام وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا گیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے آرمی فلیٹس کے قریب بم ڈسپوزل یونٹ نے دو سو گرام وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیا۔ پشاور پولیس کو اطلاع ملی کہ آرمی فلیٹس کے قریب ریلوے ٹریک پر ایک مشکوک شاپنگ بیگ پڑا ہے جس پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیاگیا۔ بی ڈی یو نے روبوٹ کے ذریعے مواد کی موجودگی کی تصدیق کی۔

بارودی مواد کو واٹر بم کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کے مطابق دیسی ساختہ بم دو سو گرام وزنی تھا، جس کو نصب کرنے کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔