پشاور : دو سو سے زائد کھلاڑیوں کا دستہ قومی کھیلوں میں شرکت کریگا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور خیبر پختون خوا کا دو سو سے زیادہ کھلاڑیوں اور آفیش لزپر مشتمل دستہ اسلام آباد میں ہونے والے قومی کھیلوں میں شرکت کرے گا، خیبر پختون کوا اولمپک ایسوسی ایشن کے نو منتخب سینئر نائب صدر سید ظاہر علی شاہ نے پشاور میں ایک اجلاس میں بتایا کہ صوبائی حکومت سے فنڈز کی درخواست کی گئی ہے۔

جس کے بعد دستے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اسلام آباد میں قومی کھیلوں کا انعقاد 28 جون سے 4 جولائی تک ہو گا۔ سید طاہر علی شاہ کے مطابق خیبر پختون خوا کے دستے میں خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہو گی۔ صوبائی دستہ 26 جون کو اسلام آباد روانہ ہو گا۔