پشاور میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی ،4 مزدور زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے علاقے چوک شادی پیر میں زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور کے علاقے چوک شادی پیر میں گھرکی چھت گرنے چار مزدور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیو ں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔