پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی جانزادہ خان زخمی ہو گئے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سی ٹی ڈی چارسدہ میں تعینات ڈی ایس پی چارسدہ اپنے گھر سے دفتر جا رہے تھے فقیر کلے کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
ڈی ایس پی جانزادہ خان کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ سی ٹی ڈی کے کسی اہلکار پر یہ پہلا حملہ ہے۔
سی ٹی ڈی پشاور چارسدہ اور مردان نے اب تک متعدد خطرناک دہشتگردوں کو حراست میں لیا ہے۔