پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا زخمی، اسپتال منتقل

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) رات گئے نامعلوم افراد نے اقبال پلازہ کے قریب فائرنگ کر کے خواجہ سرا کو شدید زخمی کر دیا۔ جسے فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خواجہ سرا کی حالت تشویشناک ہے۔

خواجہ سرا کے زخمی ہونے کی خبر سن کر اس کے ساتھی اور سول سوسائٹی کے افراد اسپتال کے باہر جمع ہو گئے۔ اس موقع پر مقامی این جی او کے چیئرمین تیمور کمال کا کہنا تھا اس سال کے دوران 45 خواجہ سرا قتل کیے جا چکے ہیں۔ حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کا بندوبست کرنا چاہیے۔