پشاور یونیورسٹی میں طالبات کیلئے شلوار قمیض پہننا لازمی قرار

Peshawar University

Peshawar University

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) جامعہ پشاور کے طلبہ و طالبات کیلئے ڈریس کوڈ متعارف کرایا گیا ہے۔ پشاور یونی ورسٹی میں طالبات کو شلوار قمیض کے علاوہ کوئی اور لباس پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔

یونیورسٹی آف پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طالبات اپنے پسندیدہ رنگ کی قمیض کے ساتھ سفید شلوار پہنیں گی جبکہ ان کیلئے قمیض کے اوپر سفید لیب کورٹ اورچیسٹ کارڈ پہننا بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق طلبا بھی سادہ اور مہذب لباس کے ساتھ چیسٹ کارڈ پہنیں گے۔