پشاور (جیوڈیسک) پشاور یونیورسٹی روڈ پر بی ڈی ایس کے عملے نے 5 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنایا تاہم ناکارہ بناتے وقت دھماکہ ہوا جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ پر ایک کار شو روم کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے 5کلو وزنی بم ایک مشکوک بیگ میں پڑا مل۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا تاہم بم کو ناکارہ بناتے وقت اچانک دھماکہ ہوا دھماکے کی آواز پشاور میں دور دور تک سنی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔