پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ، حساس ادارے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے آئی بی کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عارف کو قتل کر دیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی محمد عارف کی نعش لائی گئیِ جس کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق محمد عارف کو 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے پشاور کے علاقے شاہ ولی قتل میں فائرنگ کر کے قتل کیا۔

جس کی ایف آئی آر تھانہ خان رازق میں درج کی گئی ہے۔ مقتول محمد عارف کے اہل خانہ کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ گزشتہ روز پشاور کے علاقے شیخ آباد میں بھی آئی بی کے ایک سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجاہد خان کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔