پشاور: یوٹیلٹی اسٹور ملازم نے ساتھی کو قتل کر دیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے یوٹیلٹی اسٹور ملازم نے کرپشن کا بھانڈا پھوٹنے کے خدشے سے ساتھی ملازم کو قتل کر دیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی کینٹ پشاور فیصل کامران نےمیڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ گرفتار ملزم شاہ فہد نے دوران تفتیش اقرار کیا کہ اس نے یوٹیلٹی اسٹور سربند کے ملازم بدرالاسلام کو پہلے اغوا کیا اور بعد میں قتل کر دیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق شاہ فہد رمضان پیکیج کو عید کے بعد بلیک میں فروخت کرنا چاہتا تھا۔ جس کا علم بدرالاسلام کو ہو گیا۔

ایس پی فیصل نے مزید بتایا کہ ملزم شاہ فہد نے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے بدرالاسلام کو پہلے اغواء کیا اور بعد میں اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔