پشاور موٹر وے: گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ، میاں بیوی زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے گاڑی کو اشارہ کیا، تاہم گاڑی نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے گاڑی میں سوار میاں بیوی زخمی ہوگئے۔ زخمی میاں بیوی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی پشاور کی طرف آرہی تھی۔