پشاور : گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک

PESHAWAR

PESHAWARP

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے بڈھ پیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار سوار میاں بیوی ہلاک ہو گئے ، اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ کار سوار میاں بیوی بڈھ پیر کے علاقے سے گزر رہے تھے۔

کہ اچانک راستے میں گھات لگائے ہوئے ملزموں نے فائرنگ کر دی جس سے کار میں سوار میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ،انہیں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے شواہد کی روشنی میں ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔