پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج رنگ روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے پولیس ناکے پر فائرنگ کر کے دو اہلکاروں کو قتل کر دیا۔ جن کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی ہے۔ پشاور پولیس کے مطابق رنگ روڈ کے علاقے لنڈی اخون میں عباس ٹرمینل کے قریب پولیس ناکے پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی۔
جس سے سبحان اور عثمان نامی پولیس اہلکار موقع پر دم توڑ گئے۔ جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جن کی نعشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کی گئیں۔ دونوں مقتول پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں کمشنر پشاور ڈویژن صاحبزادہ محمد انیس، ڈپٹی کمشنر جاوید مروت اور پولیس حکام شریک تھے۔