پشاور : کنویں کی چھت منہدم، نکالی گئی 3 طالبات جاں بحق، 2 زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) شاور کے نواحی علاقے پشتخرہ میں واقع مدرسے میں گٹر کی چھت گر گئی جس کے ملبے کے ساتھ ہی مدرسے کی طالبات کنویں میں جا گریں جن میں سے 5بچیوں کو نکالا گیا۔ نکالی جانے والی تین بچیوں نے دم توڑ دیا۔

دو کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں ایک گھر میں بچیوں کو دینی تعلیم دینے کیلئے مدرسہ بنایا گیا تھا، جس کے وسط میں کنواں نما گٹر موجود ہے جس کو ڈھانپنے کیلئے اس پر 15سال قبل چھت ڈالی گئی تھی ۔

کنویں کی چھت پر بچھی چارپائی پر بیٹھ کر بچیاں پڑھ رہی تھیں کہ کنویں کی چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے چھت منہدم ہوگئی اور کئی بچیاں کنویں میں گر گئی تھیں جن میں سے 5بچیوں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ۔ نکالی گئی بچیوں میں سے تین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ دو زخمی طالبات کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کنویں میں پانی موجود ہے اس لیےحتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ کتنی بچیا اب بھی کنویں میں موجود ہیں، کنویں سے پانی نکالا جارہا ہے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ریسکیو کی ایک گاڑی پہنچ پائی ہے جبکہ مقامی افراد بھی کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔