پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور میں تین پہیوں والی گاڑیوں کی تیاری و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق موٹر کیب رکشہ، موٹر سائیکل رکشہ اور کارگولوڈر کو جاری مینو فیکچرنگ لائسنس اور این اوسی منسوخ کیے جارہے ہیں، تین پہیوں والی گاڑیوں کی مزید تیاری قانون کے مطابق جرم تسلیم ہو گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس 2، 4 اسٹروک رکشوں کی پرمٹ تجدید اور اجراء کو روکے، یہ فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق کیا گیا کیونکہ تین ویلر گاڑیاں ٹریفک کی روانی میں بڑی روکاوٹ ہیں ہیں۔