پشاور (جیوڈیسک) آرمی پبلک سکول میں شہدائے اے پی ایس کی پہلی برسی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
آرمی پبلک سکول میں منعقدہ برسی کی تقریب میں جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے شہدائے اے پی ایس کے لواحقین کو میڈلز اور پلاٹ کے کاغذات دیئے۔
چاروں صوبوں کے گورنرز،شہداء کے والدین اور عزیز و اقارب ، اعلیٰ سول و فوجی حکام اور اہم شخصیات بھی تقریب میں شریک ہیں، برسی کی تقریب شام چار بجے تک جاری رہے گی۔