پشاور: خاتون سمیت 2 افراد کی بوری بند لاشیں برآمد

Bodies

Bodies

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد سے دو بوری بند لاشیں ملی ہیں، ایک لاش خاتون کی ہے۔ پولیس کے مطابق حیات آباد کے علاقے میں برساتی نالے سے دو بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں۔

بم ڈسپوزل یونٹ کی کلیئرنس کے بعد بوریان کھولی گئیں، تو اس میں ایک نوجوان اور ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی، جنہیں تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی ہیں۔ مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔