پشاور : پشاور میں خواتین لکھاریوں کی معروف تنظیم کاروان حوا نے ایک بھرپور ادبی نشست کا اہتمام کیا۔ نشتر آباد پشاور میں عبادت ہاسپٹل کے حق بابا اڈیٹوریم کے خوبصورت ہال میں خواتین کی تنظیمات شرکت گاہ ، حورائزن ، بلیو وینز اور نور ایجوکیشن ٹرسٹ نے پروگرام کو اپنے تعاون سےنوازا۔ پروگرام کی مہمان خصوصی اسلام آباد سے معروف ڈرامہ نگار ، افسانہ نگار اور شاعرہ فرحین چوہدری صاحبہ تھیں ۔ جبکہ مہمان اعزازی محترمہ ممتازملک صاحبہ تھیں ۔ جبکہ خالد مفتی صاحب کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔ تنظیم کی صدر معروف فنکارہ اور ایوارڈ یافتہ شاعرہ محترمہ بشری فرخ صاحبہ ، جنرل سیکٹری محترمہ فرح اسد صاحبہ نے پروگرام کو خوبصورتی سے منظم کیا ۔
پروگرام کا آغاز نادیہ حسین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ،جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت تابندہ فرخ کو حاصل ہوئی ۔
پروگرام کے پہلے حصے میں پیرس سے آئی معروف شاعرہ،د کالم نگار، نعت خواں ، ٹی وی ہوسٹ ممتازملک کے شعری مجموعہ کلام اے شہہ محترم (صلی اللہ علیہ ) کی تقریب رونمائی پر مشتمل تھا ۔ جس میں شاہین آمین ،سلمی قادر اور عزیز اعجاز صاحب اور خالد مفتی صاحب نے بھرپور انداز میں ممتاز ملک کے کام اورمجموعہ کلام پر روشنی ڈالی ۔
ممتازملک نے اپنے کام پر اتنے خوبصورت انداز میں بات کرنے پر سبھی معزز دوستوں کا دل سے شکریہ ادا کیا ۔
پروگرام کے دوسرے حصے میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے خواتین کے مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں خواتین نے اردو ، ہندی ، پشتو زبانوں میں شاعری کے زریعے معاشرے کے اس سنگین مسئلے کو اجاگر کیا ۔
خواتین و حضرات نے شاعرات کے کلام کو بہت سراہا . شاعرات میں شامل تھیں ثمینہ قادر ، غزالہ غزل،
شاہین امین ، روشن کلیم ، سلمی قادر، ممتازملک، بشری فرخ اور فرح اسد شامل تھیں .
پروگرام میں شریک شعراء خواتین کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں ۔
پروگرام کے اختتام پر چائے اور لوازمات سے مہمانوں کی تواضح کی گئی. یوں ایک یادگار شام اپنے اختتام تک پہنچی .