پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ یکہ توت میں بم ڈسپوزل یونٹ نے ایک کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔ بم ریموٹ کنٹرول تھا۔ پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقہ میں گندے نالے کے قریب بم برآمد ہوا۔ جس کےبعد بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا۔
اہلکاروں نے بروقت بم ناکارہ بناتے ہوئے تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا جوایک کلو گرام وزنی تھا۔