پشاور : زاک روڈ پر فائرنگ، چار پولیس اہلکار ہلاک، لواحقین کا احتجاج

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور اسپتال ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر پولیس نا کے پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ دلہ ذاک روڈ پر نامعلوم ملزمان نے ان پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

دریں اثنا واقعہ کے بعد شہید اہلکاروں کے لواحقین نے مقتولین کی لاشیں جی ٹی روڈ پررکھ کر احتجاج شروع کر دیا۔ لواحقین کے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہو گیا اور شہریوں کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولیس اور مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے۔