جھنگ : حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام تحصیل اٹھارہ ہزاری، شورکوٹ اور تحصیل احمد پور سیال میں پالتو جانوروں اور پولٹری کو مہلک بیماریوں سے بچائو کے ٹیکے لگانے کے علاوہ ان کے علاج معالجہ کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور مہم کے دوران رہ جانے والے جانوروں کی مال شماری بھی کی جا رہی ہے۔
ڈی او لائیو سٹاک کے مطابق جھنگ کی تینوں تحصیلو ں میں 5لاکھ29ہزار483پالتو جانوروں اور پولٹری کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے اور مزید آئندہ دو دنوں میں طے شدہ ہدف کو سو فیصد مکمل کر لیا جائیگا۔انہوںنے مزید کہا کہ مہم کے دوران کسی قسم کی سستی ،نااہلی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔