امریکا (جیوڈیسک) کولاراڈو سلواکیہ کے پیٹر سیگان نے یو ایس اے پرو چیلنج سائیکل ریس کا آخری مرحلہ جیت لیا، امریکا کے ٹی جے وین گارڈیرین مجموعی برتری کی وجہ سے ریس کے فاتح قرار پائے۔ امریکی ریاست کولاراڈو میں ہونے والی ریس کے ساتویں اور آخری مرحلے میں شرکا کو 72 عشاریہ 4 میل کا فاصلہ طے کرنا تھا۔
سلواکیہ کے پیٹر سیگان نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 27 منٹ اور 15 سیکنڈز میں طے کرکے مرحلہ اپنے نام کرلیا، ریس کے دوران JOSH EDMONDSON AND THOMAS DEKKER حادثے کا شکار ہوکر دستبردار ہوگئے۔ امریکا کے ٹی جے وین گارڈیرین ڈیڑھ منٹ کی برتری کی وجہ سے ریس کے فاتح قرار پائے۔ سوئٹرلینڈ کے میتھائس فرینک دوسرے اور امریکا کے ٹام ڈینئیلسن تیسرے نمبر پر رھے۔