پیٹرسن نے جسم پر دنیا کے نقشے کا ٹیٹو بنوا لیا، سنچریوں کی نشاندہی بھی کی

Peterson

Peterson

لندن (جیوڈیسک) انگلینڈ کے سٹار بلے باز کیون پیٹرسن اپنی جارحانہ بیٹنگ اور طبعیت کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی وجہ شہرت میں ان کا مختلف ٹیٹو بنوانا بھی شامل ہے۔

کیون پیٹرسن نے اب ایسا کیا کہ جو پرستاروں کے لیے بہت دلچسپ اور معلوماتی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی نمائندگی سے محروم کیون پیٹرسن نے اپنے جسم پر ایک منفرد ٹیٹو بنوایا ہے جو ان کی چھاتی سے شروع ہو کر کمر تک پھیلا ہے۔

کہنے کو تو یہ دنیا کا نقشہ ہے لیکن اسے سکور بورڈ بھی کہا جا سکتا ہے۔ یعنی اس ورلڈ میپ میں بتیس سرخ ستارے بنائے گئے ہیں جو ان کی 23 ٹیسٹ اور 9 ون ڈے سنچریوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔