لندن (جیوڈیسک) لندن کیون پیٹرسن سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے انگلش بلے باز بن گئے۔ انگلش بلے باز نے 213 سنچریوں کی مدد سے 13320 رنز سکور کئے ہیں۔ اوول ٹیسٹ کے دوران سنگ میل عبور کرنے پر پیٹرسن کو چاندی کا بیٹ تحفہ میں دیا گیا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز کیون پیٹرسن انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک 13320 رنز سکور کئے ہیں۔
اوول ٹیسٹ کے رونل انگلش بورڈ کے چیئرمین جائلز ملارک نے اس اہم کامیابی پر پیٹرسن کو چاندی کا بیٹ سے نوازا۔ کیون پیٹرسن انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں سکور کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں 23 تھری فیگر اننگز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سب سے زیادہ 25 سنچریاں کپتان الیسٹر کک نے بنا رکھی ہیں۔