ڈبلیو ٹی اے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ کیلئے پیٹرا کوویٹوا،کیرولین وزنیاکی اور سارہ ایرانی نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے رانڈ میں اٹلی کی سارہ ایرانی نے کانٹے دار مقابلے کے بعد جرمنی کی جولیا جورجز کو دو ایک سے شکست دی۔
ایرانی نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا،دوسرا سیٹ جورجرز نے چھ چار سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں سارہ ایرانی چھ چار سے کامیاب رہیں۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا بھی دوسرے رانڈ میں پہنچ گئیں۔ کوویٹوا نے سلواکین حریف ڈینیئلا کو اسٹریٹ سیٹس سے ہرایا۔ کوویٹوا نے پہلے سیٹ میں چھ دو اور دوسرے سیٹ میں چھ ایک سے فتح سمیٹی۔
سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنیاکی نے چیک حریف سفارووا کو دو صفر سے ہرا کر دوسرے رانڈ میں جگہ بنائی۔ وزنیاکی کی کامیابی کا اسکور چھ دو چھ دو رہا۔