اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد حکومت نے بجٹ کے بعد عوام پر ایک اور بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پیر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دو روپے چھیاسٹھ پیسے، ڈیزل تین روپے چھیاسٹھ پیسے، مٹی کا تیل دو روپے پچاس پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت تین روپے چار پیسے بڑھائی گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 102 روپے 46 پیسے، ڈیزل کی 108 روپے 26 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 96 روپے 29 پیسے ہوگئی ۔اوگرا قیمتوں میں اضافے کا نوٹفیکیشن کل جاری کرے گا جبکہ قیمتوں اضافے کا اطلاع یکم جولائی (پیر) سے ہوگا۔