پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت کم ہونے سے حکومت کو 11 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا، پیسہ کہاں گیا؟ جب پیٹرول سستاہوتا ہے تو اربوں روپے کہاں جاتے ہیں۔
باب پشاور کی افتتاحی تقریب سے خطاب میںکرتے ہوئےعمران خان نے کہا ہے کہ مختصر عرصے میں باب پشاور فلائی اوور کا پراجیکٹ مکمل کیا اور ثابت کیا کہ اگر ارادہ ہو تو لاہور کے علاوہ بھی فلائی اوور بن سکتے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو اس کا حق ملنا چاہیے،اقتصادی راہداری کے مغربی روٹس سے پاکستان کے پسماندہ علاقے ترقی پائیں گے،پرویز خٹک آواز نہ اٹھاتے تو مغربی روٹ نہ بنتا۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر بھی موجود تھے۔