حویلی لکھا : چیرمین میونسپل کمیٹی کا بڑا اعلان ۔ڈیزل پٹرول سمیت دیگر مراعات نہیں لی جائیں گی۔کرپشن سے نفرت کرتا ہوں کسی کرپٹ ملازم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔عوامی خدمت کرنے آئیں ہیں جو صاحب بننے کی کوشش کرے گا اسے گھر جانا ہوگا۔ایک ایک گلی کا وزٹ کرکے عوامی مسائل انکے دروازے پر حل کرونگا تاکہ میرے قائد میاں محمد معین وٹو کا سر فخر سے بلند رہے۔میاں شعیب قادر وٹو،چیرمین میونسپل کمیٹی حویلی لکھا۔تفصیلات کے مطابق۔۔میاں شعیب قادر وٹو چیرمین میونسپل کمیٹی حویلی لکھا نے ،حویلی پریس کلب رجسٹرڈ حویلی لکھا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کی خدمت کی جائے تا کہ جو اعتماد انہوں نے دیا ہے اس پر پورا اتر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اس لیے میں اعلان کرتا ہوں کہ چیرمین کیلئے سرکاری طور پر ڈیزل اور پٹرول سمیت مراعات نہیں لونگا تا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی ان کے مسائل کو حل کرنے پر خرچ کی جا سکے اور جو عوام سے وعدے کیے تھے ان کو پورا کر کے دکھایا جائے انہوں نے کہا کہ میرے قائد میاں محمد معین خاں وٹو ایم این اے نے ہمیشہ عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق تعمیروترقی کی سیاست کی ہے اور انکا سر فخر سے بلند رکھنے کے لیے میں گلی گلی خود جائوں گا اور عوامی مسائل انکے دروازے پر حل کر کے اپنے قائد کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرونگا۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی ملازمین میرے بھائی ہیں اور مجھے کرپشن سے سخت نفرت ہے اس لیے میں چاہونگا کہ میونسپل کمیٹی حویلی لکھا کا کوئی بھی ملازم اس میں ملوث نہ ہو اور اگر ایسا ہوا تو کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ دیگر کرپشن کے نام سے خوف کھائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک عوامی ورکر ہوں اور عوام کے درمیان رہ کر اپنے فرائض کی بجا آوری کرنا چاہتا ہوں اس لیے حویلی لکھا کی عوام نے جس طرح الیکشن میں مجھے سپورٹ کیا اور بھرپو پذیرائی دیکر کامیابی دلوائی اسی طرح اب اس کڑے امتحان میں بھی میرا ساتھ دے تاکہ ہر گلی اور محلہ مثالی نظر آئے کیونکہ اب بیٹھنے کا وقت نہیں ہے کام کرنے کا وقت ہے اس لیے یوتھ میرا ساتھ دے اور معزین شہر و بزرگ میری راہنمائی کرتے ہوئے مفید مشورے و رائے سے نوازیں تا کہ حویلی لکھا صاف ستھرا اور ضلع اوکاڑہ کا مثالی شہر بنایا جا سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Riaz ul Din Gujjar
حویلی لکھا : گجر آیا گجر،جرائم پیشہ افراد علاقہ بدر۔ریاض الدین گجر ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا تعینات ہوتے ہی ان ایکشن۔بدنام زمانہ طاہرہ عرف طاہری سنیاری اور منیر عرف منیری گرفتار،ساڑھے چار کلو سے زائد چرس برامد مقدمات درج۔منشیات فروش اور جسم فروشی کا دھندہ کرنے والے شہر سے فرار،چوری ڈکیتی کی وارداتیں رک گئیں۔عوام کا اظہار اطمینان۔تفصیلات کے مطابق۔تھانہ حویلی لکھا میں گذشتہ ایک ماہ سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا تھا اور منشیات فروخت کرنے والے نوجوان نسل کو دلیری سے تباہ و برباد کر رہے تھے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل رانا نے ،کرائم فائٹر،دلیر،فرض شناس،اور عوام دوست انسپکٹر ریاض الدین گجر کو ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا تعینات کر دیا جنہوں نے چارج سنبھالتے ہی اپنی زیر نگرانی ،گرینڈ آپریشن کی ابتدا کرتے ہوئے بدنام زمانہ ،طاہرہ عرف طاہری سنیاری کو گرفتار کر کے 3150گرام چرس برامد کر لی جا کہ منشیات کے مقدمہ میں ہی چند ماہ قبل ضمانت پر آئی تھی دوسرے ریڈ میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ،منیر عرف منیری قصائی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس سے 1560 گرام چرس برامد ہوئی ۔تھانہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں نیز ریاض الدین گجر کی تعیناتی کے ساتھ ہی جہاں چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں پر فل سٹاپ لگ گیا ہے وہاں جسم فروشی کا دھندہ کرنے والی میڈمیں اور تتلیوں سمیت منشیات فروش حویلی لکھا سے فرار ہو کر روپوش ہو نے لگے ہیں ۔ریاض الدین گجر کی عوام دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں پرزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔