پٹرول بحران ایرانی تیل بیچنے والی مافیا نے پیدا کیا، رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پٹرول کا بحران ایرانی تیل بیچنے کیلئے ایک مخصوص مافیا نے پیدا کیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پٹرول کا بحران حکومت کے خلاف سازش ہے ۔حکومت اس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک نے پرویز مشرف کے اقدامات کو قانونی قرار دینے کی درخواست کی تھی، پرویزمشرف کو سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے تھی، موجودہ حکومت کو 5 سال کی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر فرینڈلی اپوزیشن کا الزام درست نہیں، تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپس آنا چاہیے ورنہ سیٹیں ختم ہوسکتی ہیں۔