اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت پہلی مرتبہ مقامی مارکیٹ سے بھی کم پر آ گئی جس کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں سترہ روپے پچاس پیسے فی کلو گرام کمی کا امکان ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت دو سو چھ روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں سات سو پچانوے روپے کی کمی ہو گئی۔
عالمی منڈی میں ایل پی جی کی پیداواری قیمت اکسٹھ ہزار روپے ٹن تک آ گئی ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں چھیاسٹھ ہزار روپے سے زائد ہے کمی کا اعلان دو روز تک متوقع ہے۔