لاہور (جیوڈیسک) پٹرول یا ڈیزل مہنگے ہوں تو مہنگائی کا طوفان آ جاتا ہے لیکن جب سستے ہوں تو پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی ٹرین کے کرائے کم کرنا تو درکنار، الٹا بڑھا دئیے گئے ہیں اور انہیں بڑھانے کے نجانے کیا کیا جواز ڈھونڈھے جا رہے ہیں۔
15 مارچ سے ریلوے نے کراچی ایکسپریس کے کرایوں میں 300 سے 700 روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ اب اگر کراچی ایکسپریس پر لاہور سے کراچی جانا ہے تو اکانومی کلاس کے لئے 1 ہزار 135 نہیں 1 ہزار 435 روپے کی ٹکٹ ملے گی اور اگر اے سی بزنس کلاس میں سفر کا شوق ہے تو کرایہ ہو گا تین ہزار 505 کی بجائے چار ہزار 205 روپے۔
ریلوے حکام کا مؤقف ہے کہ ریلوے کی سروس بہتر کر رہے ہیں اس لئے کرائے بڑھانا ناگزیر ہے۔