پیٹرول اور ڈیزل میں کمی، کراچی کے شہریوں کو ریلیف نہ مل سکا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل میں کمی کے باوجود کراچی کے شہریوں کو بڑا ریلیف نہیں مل سکا، سی این جی پر غیر قانونی طور پر ڈیزل کی بسیں چلانے والے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کم سے کم کرایہ 10 روپے ہی رکھا۔

غیر قانونی طور پر سی این جی پر بسیں چلانے والوں کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور انہوں نے کرایہ میں بڑی کمی کیلئے سی این جی کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارا کرایہ ملک بھر سے کم ہے تاہم پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ایک روپیہ کمی کی گئی ہے، منی بسوں اور کوچز کا کرایہ کم سے کم دس روپے ہے جس میں کمی نہیں گئی۔

دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ میر ممتاز جکھرانی نے کہا ہے کہ چنگ چی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔