لاہور(جیوڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام میں شدید غم و غصہ پایاجاتاہے۔ ملک بھر کی طرح لاہور کے شہری بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پریشان ہیں۔اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہونا تھا۔
تاہم رات بارہ سے پہلے ہی لاہور کے بیشتر پٹرول پمپ بند کر دیے گئے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جو اکا دکا پٹرول پمپ کھلے رہے ان پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ قیمتوں کے اضافے پر شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔