اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی جب کہ وزیراعظم کا کہنا ہےکہ حکومت دیانت داری سے کام کررہی ہے اور اپنے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے 2017 میں اس بحران پر قابو پالیا جائے گا۔
اسلام آباد میں ایكسپریس وے سنگل فری توسیعی منصوبے كی افتتاحی تقریب سے خطاب كرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے كہاكہ ملك بھر میں ترقیاتی كاموں كا جال بجھانا حكومتی ایجنڈے میں شامل ہے،
ایكسپریس وے سنگنل فری منصوبہ معیار میں موٹروے سے كم نہیں ہوگا جو كہ 24 كلو میٹر طویل ہے تاہم یہ منصوبہ بہت پہلے شروع ہوجانا چاہیئے تھا جس پر ماضی میں كام نہیں كیا گیا، تعمیراتی منصوبوں میں ماضی كی غلطیوں كا ازالہ ہونا چاہیئے انہوں نے كہا كہ چاہتے ہیں كہ ملكی خزانہ لوٹنے والوں كا احتساب ہونا چاہیئے اور كشمیرایكسپریس وے میں ہونے والے گھپلوں كی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
وزیراعظم كا كہنا تھا كہ حكومت ترجیحی بنیادوں پر بجلی كے منصوبوں پرتوجہ دے رہی ہے اور 2017 تك بجلی كے بحران پر قابو پالیا جائے گا جب كہ یہ كبھی نہیں كہا كہ بجلی كا مسئلہ 6 ماہ میں حل كرلیں گے بلكہ میں نے كہا تھا 5 سال میں بجلی كی كمی اور لوڈ شیڈنگ ختم كردیں گے۔
ان كا كہنا تھا كہ كراچی كے معاملات ٹھیک كرنے كا عزم جاری ہے، کراچی کے عوام كو خوشخبری دینی ہے جب كہ كراچی میٹرو بس منصوبے كیلئے ابتدائی رقم مختص كردی گئی ہے۔