پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پٹرول کی نئی قیمت چار روپے اضافہ کے بعد 74 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے کے اضافے کے بعد 86 روپے 86 پیسے پر فروخت ہوگا۔

پٹرولیم کی دیگر منصوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔