آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول 7.99، مٹی کا تیل 10.48 اور ڈیزل 5.62 روپے سستا

Petrol

Petrol

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے 82 پیسے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 99 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 56 پیسے، مٹی کا تیل10 روپے 48 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 11 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے اشیاخورونوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، صوبے کرایوں میں کمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم بحران کے معاملے کی تحقیقات ہورہی ہیں،اس سلسلے میں کچھ ذمہ داروں کو سزا دی جاچکی ہے لیکن اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتون میں کمی کے باعث ملک میں 31اگست سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 37جبکہ مٹی کے تیل میں 35 روپے فی لیٹر سے زائد کی کمی ہوچکی ہے۔